سردار تنویر الیاس سے کاشان مسعود کی ملاقات۔ راولاکوٹ میں دفاع وطن جلسہ عام میں شرکت کا اعلان کردیا
سردار تنویر الیاس سے کاشان مسعود کی ملاقات۔ راولاکوٹ میں دفاع وطن جلسہ عام میں شرکت کا اعلان کردیا

سردار تنویر الیاس سے کاشان مسعود کی ملاقات۔ راولاکوٹ میں دفاع وطن جلسہ عام میں شرکت کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اڑان نیوز ) وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی و پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سردار تنویر الیاس خان سے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے سینئر رہنماء و انتخابی حلقہ ہجیرہ سے امیدوار اسمبلی سردار کاشان مسعود کی ملاقات ۔ سردار کاشان مسعود نے 27 فروری کو راولاکوٹ میں دفاع وطن ریلی اور پروگرام میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان اور سردار کاشان مسعود کے درمیان دفاع وطن پروگرام بارے طویل وقت تک ملاقات جاری رہی۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی ملکی دفاع کیلیے خدمات پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاک فضائیہ نے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 27 فروری 2019ء کو بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ اس تاریخی دن کو کشمیری و پاکستانی قوم شایان شان طریقے منائے گی۔ اسی سلسلہ میں راولاکوٹ میں دفاع وطن پروگرام کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں ہم شرکت کریں گے۔ ہم آزادکشمیر کی عوام کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ مسلم کانفرنس کے سینئر رہنماء سردار کاشان مسعود خان نے کہا کہ دفاع وطن کیلیے پاک فوج کی لازوال قربانیاں ہیں ہم اپنی پروفیشنل افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس حوالے سے راولاکوٹ میں 27 فروری کو منعقدہ پروگرام میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *