میرپور(پی آ ئی ڈی)23فروری 2021ءضلع میرپورمیں کوروناوائرس کی دوسری لہرکے دوران کوروناکیسزمیں تشویشناک صورتحال اور ماہ فروری میں کوروناوائرس سے22 افراد کی اموات اور ڈی ایچ کیوہسپتال میں ICU وارڈ میں مریضوں کی گنجائش ختم ہونے اور پانچ ڈاکٹرز سمیت دس او ٹی کے ملازمین میں پازیٹوکیس ہونے کی بناء پرکمشنرمیرپورڈویژن چوہدری محمدرقیب خان کی زیرصدارت انتظامیہ،پولیس اور محکمہ ہیلتھ کے افسران کے ہنگامی اجلاس میں ضلع میرپورمیں دوہفتوں کامکمل لاک ڈاؤن کااصولی فیصلہ کرلیا۔ آئندہ دوتین روز میں میرپورمیں مکمل لاک ڈاؤن ہوگاجس کے لیے ٹی اوآر ترتیب دیے جارہے ہیں۔ اس بات کافیصلہ آج یہاں کمشنرمیرپورڈویژن کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرراجہ طاہرممتازخان، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، ڈی ایچ او ڈاکٹرفداحسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ڈی ایچ اے وفوکل پرسن چوہدری ساجد اسلم اور انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک شریک تھے۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ کوروناوائرس کی دوسری لہر اکتوبرتاجنوری کے دوران ضلع میرپورمیں 11579 کوروناٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1602 افراد میں کوروناپازیٹوآیا۔ مجموعی طور پرکوروناکے پازیٹوکیس کی شرح 13.83 فیصد رہی اس دوران 52 افراد کی اموات واقع ہوئیں جبکہ یکم فروری سے 22 فروری تک 3693 افراد کے کوروناٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 573 افراد میں کوروناپازیٹوآیااس طرح 22 افراد کی اموات ہوچکی ہیں جن میں سے 10 اوورسیز افراد کی اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس طرح اوورسیز کے رابطہ کی وجہ سے 150 سے زائدافراد میں کوروناوائرس کی تصدیق پائی گئی ہے اس ساری خراب صورتحال کے پیش نظراس وقت 122 افراد میں کوروناپازیٹوکے ایکٹوکیس ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 30 سکول اورکالج بند کردیئے گئے ہیں جبکہ 10 بنک برانچز بھی کوروناوائرس کی وجہ سے سیل کردی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں بھی کوروناوائرس کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ پانچ سینئرڈاکٹرز سمیت اپریشن تھیٹر کے دس افراد بھی اس وائرس میں مبتلاہیں اس طرح ہسپتال کے ICU میں مزیدمریضوں کی گنجائش ختم ہوگئی ہے جبکہ کوروناوائرس کی وباء میں ایکٹوکیس کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث آکسیجن کی بھی شدیدکمی کاسامناہے۔ اس ساری صورتحال کوکنٹرول کرنے کے لیے واحد حل دوہفتوں کامکمل لاک ڈاؤن کااصولی فیصلہ کرلیاگیاہے۔ اس سلسلہ میں انتظامیہ کی طرف سے لاک ڈاؤن کے اصول وضوابط مرتب کیے جارہے ہیں۔ اندازہ ہے کہ اگلے دوتین دنوں میں ضلع میرپورمیں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہوجائے گا۔کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری محمدرقیب خان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرضروری بازاروں کارخ نہ کریں، شادی بیاہ اور جنازوں میں کم سے کم ایس او پیز کے تحت شرکت کریں، کوروناوائرس کی دوسری لہرانتہائی خطرناک ہے جس میں شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اور بالخصوص پچاس سال سے زائد عمرکے افراد اس بیماری کی وجہ سے وفات پارہے ہیں۔ اگرعوام الناس نے اس بیماری کے سدباب کے لیے ذمہ دارانہ کردارادانہ کیاتوپھراس کی لپیٹ کوروکنامشکل ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *