Current cricketers term online sessions with cricket greats hugely beneficial

Current cricketers term online sessions with cricket greats hugely beneficial

SHARE

قومی کرکٹرز کے آن لائن لیکچرز مکمل

سابق کرکٹرز کے موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز کو آن لائن لیکچرز کا سلسلہ مکمل ہو گیا جبکہ شاگردوں نے استادوں کے مشورے میدان میں لاگو کرنے کا بھی عزم کرلیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ کھلاڑیوں کی جانب سے 27 اپریل سے 9 مئی تک جاری رہنے والے ان سیشنز میں 8 سابق کرکٹرز نے کل 45 موجودہ اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کو اپنے تجربے کی روشنی میں مشورے دیئے، ماضی کے شہرہ آفاق کرکٹرز جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان نے لاک ڈاؤن کے دوران تکنیک میں بہتری کے لیے گُر بتائے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالرز شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے بھی 1990ء دہائی کے عظیم فاسٹ بالرز وسیم اکرم اور شعیب اختر کے سوئنگ اور رفتار میں بہتری کے مشوروں پر عمل کرنے کی ٹھان لی ہے۔

نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ماضی میں اپنی روایتی رقابت کے قصے سناتے معین خان اور راشد لطیف نے سرفراز احمد اور محمد رضوان کو مثبت رقابت جاری رکھنے کے لیے کارکردگی میں تسلسُل لانے کا مشورہ دیا ہے جس سے مستفید ہوئے ہیں ۔

کرکٹر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی سمجھ نہیں تھی مگر تین نام جانتا تھا، وسیم، وقار اور شعیب، ان تینوں کھلاڑیوں کی ویڈیوز دیکھ کر ان جیسا بننے کی خواہش کرتا تھا۔

سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ان دنوں کیریئر میں کی گئی غلطیوں پر سوچنے کا وقت ملا ہے، راشد لطیف اور معین خان نے غلطیوں پر قابو پانے کے لیے مشورے دیئے ہیں۔

ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ عظیم کھلاڑیوں کے آن لائن لیکچرز پر پی سی بی کا مشکور ہوں، جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان سے سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

دوسری جانب کرکٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ سیکھنے کا عمل کبھی نہیں رکتا، کرکٹ میں رول ماڈل ہونا ضروری ہیں، لاک ڈاؤن ختم ہونے پر سابق کھلاڑیوں کے مشوروں پر عمل کریں گے۔

کرکٹر بابر اعظم نے آن لائن سیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے پسندیدہ کرکٹر محمد یوسف سے بہت کچھ سیکھا اور محمد یوسف سے تکینک میں بہتری کے لیے مشورے مانگے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم میرے آئیڈیل ہیں، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے متعلق مفید مشورے دیئے ہیں جبکہ کرکٹر امام الحق کا کہنا تھا کہ ان سیشنز سے پتا لگا کہ بڑے کرکٹرز مشکل صورتحال میں دباؤ سے کیسے نکلتے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے آن لائن لیکچر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں کرکٹرز کے لیے لیکچرز اچھا تجربہ رہا ہے۔

SHARE