AJK reports first-ever deaths from coronavirus

AJK reports first-ever deaths from coronavirus

SHARE

آزاد کشمیر میں آج کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت،جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔

فوٹو: فائل

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں آج کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق آزاد کشمیر کے ترجمان ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے کی۔

ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے بتایا کہ 85 سال کے مریض کو کورونا کے باعث 8 مئی کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 86 ہے اور اب تک 64 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

SHARE